اسم الکتاب: درخشاں ستارے جو ڈوب گئے
اسم الکاتب: ڈاکٹر محسن عتیق خان
الرابط لتحميل او قراءة الكتاب:درخشاں ستارے جو ڈوب گئے
عن الكتاب:
سنہ ٢٠٢٤ کے آخر میں شائع ہونے والی یہ کتاب ڈاکٹر محسن عتیق خانکے خاکوں کا مجموعہ ہے جو مختلف شخصیتوں کے انتقال پر ان کے دل میں پیدا ہونے والی ایک خاص کیفیت کی وجہ سے وجود میں آئے ہیں- یہ خاکے الگ الگ وقتوں میں لکھے گئے ہیں اور ان کے اسلوب اور بیان میں بڑا فرق محسوس کیا جا سکتا ہے، مگر یہ ان شخصیات کی سچی تصویریں ہیں جو کسی نہ کسی طور پر ڈاکٹر محسن کی زندگی کا حصہ رہیں، اور جن کے ساتھ بتائے پل ان کے دل کے نہاں خانوں میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑ گئے- کبھی وہ انکے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آئیں گے، کبھی غمگین و حزیں، کبھی بحث و مباحثہ میں مشغول نظرآئیں گے تو کبھی شعر و شاعری کا لطف لیتے ہوئے، غرض یہ خاکے ان کے اساتذہ، احباب، عزیزوں اور کچھ بڑے بزرگوں کی زندگی کی ملگجی تصویروں کے علاوہ خود ان کی اپنی زندگی کا پرتو ہیں- کبھی ایسا لگتا ہے جیسے ان کا بچپن ان میں سمٹ کر آگیا ہے، اور کبھی محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا کو خیر آباد کہنے والے دوستوں کے ساتھ گزارے ان کے یارباشی کے دن، جاں فِزا لمحات اور فرحت انگیز محفلوں کی جیتی جاگتی تصویریں نظروں کے سامنے ہیں- یہ خاکے نہ صرف دلچسپ ہیں بلکہ ادب کی چاشنی سے پر ہیں اور پڑھنے سے تعلّق رکھتے ہیں-
Leave a Reply